فوج پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے لیکن کیا حکومت ایسا کرنے کا سیاسی عزم رکھتی ہے ،شیوسینا کی ہرزہ سرائی

منگل 3 جنوری 2017 22:52

فوج پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے لیکن کیا حکومت ایسا کرنے کا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے لیکن کیا حکومت ایسا کرنے کا سیاسی عزم رکھتی ہے ۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کا اپنے اخبار ’’سامنا ‘‘ میں ایک ایڈیٹوریل میں کہنا ہے کہ ہمارے فوجی 56انچ کے سینے کے ساتھ خود پر گولیاں کھا کر دشمن کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن اگر نئی دہلی میں پاکستان کو سبق سکھانے کا سیاسی عزم نہیں ہے تو متنازعہ سوال باقی رہے گا۔آرمی چیف جنرل راوت نے کہا تھاکہ فوج پاکستان اور چین کے ساتھ دومحاذوں پرجنگ کیلئے تیار ہے ۔بھارت نے گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں کشمیر میں اپنے بہت سے فوجی جوانوں کوکھویا ہے اور کتنے سال تک ہمارے سروں پر عدم تحفظ کی تلوار لٹکتی رہے گی ۔شیوسینا کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان نے گزشتہ دو سالوں میں سینکڑوں مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں اور ہماری فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :