عربی زبان دنیا میں کئی زبانوں پر براہ راست یا بالواسطہ طور پر اثر انداز ہوتی ہے،ڈاکٹر عبدہ محمد ابراہیم عتین

جمعرات 5 جنوری 2017 22:37

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) بہاء الدین زکریانیورسٹی ملتان کے شعبہ عربی کے زیراہتمام بین الاقوامی عربی سیمینار منعقد جس سے ڈائریکٹر جنرل رابطہ عالم اسلامی مکتہ ا لمکرمہ ڈاکٹر عبدہ محمد ابراہیم عتین نے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں اسلام کے پھیلنے اور مسلمان حکمرانوں کی فتوحات نے عربی زبان کو بلند مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

عربی زبان دنیا میں کئی زبانوں پر براہ راست یا بالواسطہ طور پر اثر انداز ہوتی ہے۔عرب دنیا کے تقریباً چالیس کروڑ افراد اس کو مادری زبان کے طور پر بولتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 1.7 عرب سے زیادہ مسلمان ثانوی حیثیت سے اس زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ پروفیسر رمزی الحبیب (تیونس) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں باالخصوص سوشل ویب سائٹ پر عربی زبان کا استعمال تیزی سے فروغ پارہا ہی․تمام زبانوں میں سب سے زیادہ عربی زبان نے تیزی سے ترقی کی ہے ․شعبہ عربی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحیم نے کہاکہ عربی زبان اپنے اندر وہ تمام خوبیاں رکھتی ہے جو اس عالمگیریت (گلوبلائزیشن) کے دور میں پوری دنیاکی مشترکہ زبان کے طور پر اپنائی جاسکتی ہے‘با حیثیت مسلمان عربی زبان کو اس کا حق دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمیں ملکر کوشش کرنی ہوگی‘ شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ1973 کے آئین کے باب دوم کے آرٹیکل نمبر 31 شق2 میں واضح طور پر زکر ہے کہ ریاست کے فرائض میں یہ شامل ہے کہ ریاست مسلمانان پاکستان کے لیے اسلامیات اور تعلیم قرآن کو لازمی قرار دے نیز وہ عربی زبان کی تعلیم و تدریس ، فروغ اور اشاعت کی حوصلہ افزائی کرے‘ شعبہ عربی میں عربی بول چال ڈپلومہ کورسز کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا خوش آئند ہے‘جامعہ پنجاب لاہور کے ڈاکٹر عبدالماجد ندیم نے گلوبل لینگوئسٹک کے حوالے سے اقوام متحدہ میں یونیسکو کے تحت جو کام ہورہا ہے اس پر روشنی ڈالی ․انہوں نے سعید اشربینی کی عربی زبان کے حوالے سے تحقیق کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی زبان ہونے کے سبب عربی کو خصوصی تقدس حاصل ہی․ اور دین اسلام میں نماز ، زکر و اذکار اور دیگر عبادتیں اس کے بغیر پوری نہیں ہوتیں ․اور عربی زبان اپنے وسیع اور جامعہ ادبی سرمائے کی وجہ سے دنیا کی چھ بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے ․ڈاکٹر ابو ذر خلیل نے عربی زبان و ادب پر روشنی ڈالی اور کہاکہ دنیا بھرمیں تو عربی زبان کی اہمیت اور مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اسلام کے نام پر قائم ہونیوالی مملکت خداداد پاکستان میں یہ زبان ابھی تک مطلوبہ حیثیت ، توجہ پذیرائی سے محروم ہی․ آئین کے مطابق حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عربی زبان کی ترویج و اشاعت کی طرف بھرپور توجہ دے ․سیمینار سے ڈاکٹر حافظ محمد نصراللہ ، لیکچرار محمد انس نے بھی خطاب کیا․اس موقعہ پر شعبہ عربی کے طلباء طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :