راولپنڈی شہر کی سکتھ روڈ پر دھماکہ ہونے کی اطلاعات

جمعہ 6 جنوری 2017 22:56

راولپنڈی شہر کی سکتھ روڈ پر دھماکہ ہونے کی اطلاعات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2017ء) راولپنڈی شہر کی سکتھ روڈ پر دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بڑے شہر راولپنڈی کے علاقے سکتھ روڈ پر دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ روانہ کر دیا گیا ہے۔