اقتصادی راہدی زرعی اجناس کی برآمدات کا اہم ذریعہ ہوگی ، سیکرٹری زراعت پنجاب

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدی زرعی اجناس کی برآمدات کا اہم ذریعہ ہوگی ، راہداری ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ یہ منصوبے زرعی اجناس کی برآمدات میں اضافے کا اہم ذریعہ ہوگی۔ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور یہاں پیدا ہونے والی زرعی اجناس کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔

بہتر حکمت عملی اختیار کرکے ہم اپنی زرعی اجناس کو بڑی تعداد میں برآمد کر سکتے ہیں آن لائن کے مطابق زرعی ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے ملک کی زراعت کو غیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔خدا تعالی نے ہمیں ہر اس سہولت سے نواز اہے جو زراعت کے لئے ضروری ہے اب یہ ہماری استعداد ہے کہ ہم قدرت کی فراہم کردہ سہولتوں سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم ٹھو س اور مربوط لائحہ عمل تشکیل دے کراپنی مدآمدات میں غیر معمولی اضافہ کرسکتے ہیں۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ کر سکیں۔ ہائی ٹیک میکا نائزیشن سروسز سینٹر کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں ہائی ٹیک میکا نائزیشن سروسز سینٹر قائم کرنے سے کسان کو مشینری کی مرمت اور اوور ہالنگ کی سہولت میسر ہوگی ۔کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیں گے۔ کسان کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :