تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور انکے خاندان کے دفاع پر مامور وکلا ء کو دی جانے والی فیسوں کی تفصیلات مانگ لی
وزیر اعظم ذاتی مفاد کی خاطر ریاستی وسائل کا انتہائی بیدردی سے استعمال کرنے کی ایک پوری تاریخ رکھتے ہیں،بتایا جائے وزیر اعظم پانامہ مقدمے کے اخراجات کہاں سے ادا کر رہے ہیں،وزیر اعظم کے بچوں کا دفاع کرنے والے وکلا کو بھاری معاوضے کہاں سے ادا کئے جا رہے ہیں،عندلیب عباس کا وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط حکومتی وزرا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ریاستی وسائل کے غیر قانونی استعمال پر اہم سوالات بھی خط کا حصہ ہیں
ہفتہ 7 جنوری 2017 17:20
(جاری ہے)
آئین کے آرٹیکل انیس-اے اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وکلا کو کی جانے والی ادائیگیوں کی مصدقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔
سپریم کورٹ وزیر اعظم اور انکے خاندان کی جانب سے ذاتی مفادات کیلئے ریاستی وسائل کے بے جا استعمال کا فوری نوٹس لے۔عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے تنخواہیں وصول کرنے والے وزیر کیوں قومی وسائل کے بل بوتے پر شریف خاندان کے دفاع پر مامور ہیں۔عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو شریف خاندان کے دفاع کیلئے کیوں برتاجا رہا ہے۔پی ٹی وی کے ذریعے نواز شریف کو قوم سے خطاب کی آڑ میں "ذاتی صفائیاں" پیش کرنے اور قیمتی ایئر ٹائم ضائع کرنے کا موقع کیسے دیا گی۔حکومت چودہ روز کے اندر تمام معلومات فراہم کرے۔(ع ع)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.