خانپور ، ایک صدی اور20 سال تک زندہ رہنے والی خاتون انتقال کرگئیں

ہفتہ 7 جنوری 2017 20:25

خانپور ، ایک صدی اور20 سال تک زندہ رہنے والی خاتون انتقال کرگئیں

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء)خانپور کے علاقہ چھوئی گائوں میں ایک صدی اور20 سال تک زندہ رہنے والی خاتون انتقال کرگئیں، خاتون کی تاریخ پیدائش 1896تھی،خاتون کے پوتے پوتیاں، نواسے اور نواسیاں بھی شادی شدہ ہیں، طویل عمر پانے والی خاتون آخری وقت تک قوت گویائی اور قوت سماعت سے مالا مال تھیں،خاتون کا خاوند28قبل فوت ہوگیا تھا، خاتون کا ایک بیٹا85سالہ سلطان ابھی زندہ ہے تفصیلات کے مطابق خانپور کے علاقہ چھوئی میں ایک صدی بیس سال عمر پانے والی خاتون انتقال کرگئیں جن کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، طویل عمر پانے کی والی خاتون کے خاوند کا نام لعل خان تھا جو 1982 میں فوت ہوئے جو پیشے کے اعتبار دوکاندا تھے خاتون کے دو بیٹے حاجی مظفر اور حاجی خوشحال70،70 کی عمر میں فوت ہوئے جن کے بیٹے بیٹیاں بھی شادی شدہ ہیں جبکہ خاتون کا ایک بٹیا سابق کونسلر سلطان خان85سال کی عمر میں حیات ہے طویل عمر پانے والی خاتون کی میت اسکے پوتے حاجی مظفر مرحوم کے بیٹے حاجی عاشق کے گھر میں رکھی گئی تھی جو خود صاحب اولاد ہیں خاتون کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ آخری وقت تک چلنے پھرنے کے ساتھ ساتھ قوت گویائی اور قوت سماعت سے مالا مال تھیں، اس خاتون کو موجودہ دور کی طویل عمر پانے والی خاتون قرار دیا جارہا ہے۔