تین روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا
ہنرمند خواتین کو مڈل مین سے نجات ملے گی‘ سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر شیریں مصطفیٰ ناریجو
اتوار 8 جنوری 2017 21:30
(جاری ہے)
میلے میں گل خاتون، بادشاہ زادی، امتیاز خاتون، مائی سومری، رحمت خاتون اور دیگر ہنر مند خواتین کا کام رکھا گیا تھا۔
شہریوں نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس تسلسل کے ساتھ منعقد کئے جائیں تاکہ دیہی علاقوں کی ہنرمند خواتین کو بااختیار بنایا جائے اور انہیں اپنی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے سندھ کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس موقع پر محکمہ سماجی بہبود سندھ کی سیکرٹری اور سرسو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ممبر ڈاکٹر شیریں مصطفیٰ ناریجو نے کہا کہ سندھ حکومت کی مالی معاونت سے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے، ثقافتی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرسو کا قیام عمل میں لایا گیا، اس وقت اپر سندھ کے 10 اضلاع جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، خیرپور، نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد میں غربت کے خاتمے کے پروگرام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنا کر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرتیوں سنگ کرافٹس کے تحت خواتین کو بہترین مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جس سے مڈل مین کا کردار ختم کیا گیا ہے تاکہ ہنرمند خواتین کو ان کی محنت کا صلہ مل سکے۔ سرسو کے سی ای او ڈاتل کلہوڑو نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 8 ہزار خواتین کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران خواتین کی تیار کی گئی اشیاء سے 1.8316 ملین روپے آمدنی ہوئی جس میں سے 0.76422 ملین روپے خواتین کو منافع دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ قومی اور عالمی سطح پر بھی منعقد کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.