حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اچانک دورہ پاکستان کا اعلان، تمام تیاریاں مکمل

muhammad ali محمد علی پیر 9 جنوری 2017 20:33

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اچانک دورہ پاکستان کا اعلان، ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09جنوری2017ء) حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دورہ پاکستان پر آنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم جلد پاکستان کے دورہ پر آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم شیخ محمد بن راشد کا یہ سرکاری دورہ نہیں ہو گا۔ شیخ محمد اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ خصوصی طور پر تلور کے شکار کیلئے آ رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں خصوصی پرمٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ شیخ محمد سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں اس پرندے کے شکار کیلئے قیام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :