ثقلین مشتاق دورہ بھارت کے لیے انگلش سپنرز کو گر سکھانے لگے
منگل 10 جنوری 2017 13:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) بھارت میں ون ڈے سیریز سے قبل ثقلین مشتاق انگلش اسپنرز کو گٴْر سکھانے لگے ،وہ پہلے میچ کے بعد پاکستان واپس آجائینگے ۔ ثقلین کا کہنا ہے کہ بولرز میں صلاحیت موجود ہے، انھیں بھارتی کنڈیشنز میں بولنگ کے گٴْر سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
(جاری ہے)
ثقلین مشتاق کو دنیائے کرکٹ میں آف اسپنرز کی مسٹری گیند ’’دوسرا‘‘ کی ایجادکا اعزاز حاصل ہے، گذشتہ برس انگلش بورڈ نے بطور اسپن مشیر ان سے بھارت کیخلاف ابتدائی2 ٹیسٹ تک معاہدہ کیا تھا،اس دوران اسپنرز معین علی اور عادل رشید کی بہتر بولنگ پر انھیں تیسرے میچ کیلیے بھی روک لیا گیا، اب ون ڈے سیریز سے قبل ثقلین کو دوبارہ بھارت بلایا گیا ہے۔
ممبئی میں موجود سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا تھا کہ میرا ای سی بی سی11 دن کا کنٹریکٹ ہے،انگلش اسپنرز کی رہنمائی کا کام شروع کر دیا۔ ان میں ٹیلنٹ موجود صرف بھارتی کنڈیشنز میں بولنگ کا طریقہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوں،انھوں نے کہا کہ بولرز کے ساتھ میں بیٹسمینوں کو بھی بتاؤں گا کہ بھارت میں اسپنرز کا کیسے سامنا کرنا ہے، 15 جنوری کو پونے میں پہلے ون ڈے کے بعد پاکستان واپس آجائوں گا گا، واضح رہے کہ ثقلین مشتاق ماضی میں کئی بار پاکستان کی جانب سے بھارت میں کھیل چکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.