لاہور، کاشتکاروں کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت کا کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 11 جنوری 2017 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) پنجاب حکومت کا کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کاشتکاروں کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت کا وفاق کے فیصلے کے برعکس کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے دو روز قبل کھاد پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پاس وافر مقدار میں کم ریٹ پر کھاد کی بوریاں دستیاب ہیں، ڈی اے پی کی بوری 2500 اور یوریا کی بوری 1250 سے 1400 روپے میں دستیاب ہے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :