ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،صفدر حسین وڑائچ

جمعہ 13 جنوری 2017 14:14

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رحیم یارخان صفدر حسین وڑائچ نے کہا کہ پولیو سے متعلق خدشات میں نقل مکانی کے ساتھ ساتھ جہالت بھی اس کے خاتمہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ملکی سطح پر مسلسل پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہونے کے باوجود پولیو وائرس کی موجودگی سے ہمارے بچے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

کیونکہ ملک سے پولیو ختم ہونے کے بعد بھی تین سال تک مہم جاری رکھنا ہوگی۔ اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور آخری حد تک جائیںگے۔ ہادی عالم ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹاطاہر نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ کرکے ہم اپنی آنے والی نسلوں کا ہمیشہ کی معذوری سے بچائیںگے اور اس کے لیے ہادی عالم ویلفیئر سوسائٹی ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے پولیو سے آگاہی اور احتیاط کے بارے میں کیبل اور ایف ایم ریڈیو پر پیغام کی نشریات کی ذمہ داری بھی لی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسز طاہرہ شفقت نائب صدر دیا پاکستان، رابعہ خالد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر صادق آباد، روبیہ مغل میڈیکل سوشل آفیسر شیخ زید ہسپتال، آسیہ بی بی سپرنٹنڈنٹ دارالامان، مجاہد سلیم پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ریڈز پاکستان، ملک عابد فیروز انجمن فلاح مریضاں شیخ زید ہسپتال، رانا سجاد احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر خان پور، محمد افضل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، گیلپ جان کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی جناح پارک، منظور احمد نئی زندگی، ایم عتیق ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن ، ڈاکٹر رئیس احمد راہ فائونڈیشن، محمد ایاز خان مکواک، ایم زبیر سبحانی انجمن فلاح مریضاں، شمائلہ میری سٹاپ، محمد علی جنرل سیکرٹری سرسبز ویلفیئر سوسائٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر آفس کے سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :