پنجاب فوڈ اتھاٹی کی ٹیموں کا فیصل آباد میںمختلف مقامات پر ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرزپرکھانے پینے کی اشیاء کے معیار کاجائزہ

جمعہ 13 جنوری 2017 14:24

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھاٹی کی ٹیموں نے فیصل آباد میںمختلف مقامات پر ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرزپرکھانے پینے کی اشیاء کے معیار کاجائزہ لیااوربعض کونوٹسز جاری کئے ۔تفصیلات کے مطابق مد ینہ ٹا ئو ن ،جنا ح ٹا ئون،لا ئل پو ر ٹیم اور اقبا ل ٹا ئون کی ٹیم نے سپیشل کا روائی کے دوران مر ضی پو رہ ناقہ پوائنٹ پردودھ کی کوالٹی کو چیک کیا ،دودھ کے مختلف ٹیسٹ کیے گیے اور ستر لیٹر فا ر ملین کے ملا وٹ شدہ اور مضرصحت دودھ کو مو قع پرضا ئع کر دیاگیا۔

فیصل آبا د میں مد ینہ ٹا و ن ،جنا ح ٹا ون،لا ئل پو ر ٹیم اور اقبا ل ٹا ون کی ٹیم نے سپیشل کاروائی کے دوران نٹروالاروڈ پر دودھ کی کوا لٹی کا معا ئنہ کیا۔

(جاری ہے)

منصو رہ آبا د میں کا ر وا ئی کے دو را ن گو رمے بیکرز پیزا سیکشن ،کرا چی فوڈز، رفیق پا ن شا پ اور ادریس کر یا نہ سٹور ،مد ینہ ٹا و ن اور جڑا نو ا لہ کی ٹیم نے منصو رہ آبا د میں کا ر وا ئی کے دو را ن اکسیلنٹ سموسہ پو ائنٹ،طفیل چکی،وی ای پی پا ن شا پ،عظیم مر چ،حا فظ ٹی سٹا ل،سکندر فوڈز،حمزہ پا ن شا پ اور شاہ جی پا ن شا پ کو صفا ئی کے نا قص انتظاما ت کی و جہ سے بہتری کے احکا مات جا ری کیے۔

سکندرفوڈز،حمزہ پا ن شا پ اور شاہ جی پا ن سے دس لیٹر زا المیعا د مشرو با ت کو مو قع پر ضا ئع کر دیا۔ تا ند لیا نو الہ کی ٹیم نے کا ر وا ئی کے دو را ن اصلی یا د گار سو یٹس اینڈ بیکرز ،رشید ٹی سٹال،ابو بکر مرغ پلا و، یا د گا ر سو یٹس ،زی اے فوڈز،حا فظ نا شتہ پو ائنٹ اور پرو ڈکشن یو نٹ آف حا فظ سفیان نمکو ،لا ئل پور اور جھمرہ تحصیل کی ٹیم نے جھمرہ میںکا ر وا ئی کے دو را ن لو کل سویا ں،شا ہی فوڈز،نثار جنر ل سٹور، یو نیک سو یٹس،عبد العزیز کر یا نہ سٹور،شفیع سو یٹس اور شا لیما ر بر یا نی کو صفا ئی کے نا قص انتظاما ت کی و جہ سے بہتری کے احکا مات جا ری کیے۔

متعلقہ عنوان :