عام انتخابات میں قبائیلی علاقہ جات کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملنی چاہیے،آفتاب شیرپائو
ہفتہ 14 جنوری 2017 18:31
(جاری ہے)
اجتماع سے خطاب میں آفتاب شیرپائو نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا ملک میں گیس اور تیل کی پیداوار کے حوالے سے سب سے بڑا صوبہ ہے ۔
انھوں نے 18ویں ترمیم کے مطابق صوبائی وسائل پر خودمختاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبے کے عوام میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور اس طرح وفاق کو مزید تقویت ملے گی ۔آفتاب شیرپائو نے افغانستان کو غیر مستحکم بنانے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی وطن پارٹی افغانستان کو ایک خود مختار اور متحد ملک دیکھنا چاہتی ہے جو ملک اور پورے خطے میں امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ خطہ امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔آفتاب شیرپائو نے سی پیک کے حوالے واضح کیا کہ صوبہ کے سیاسی جماعتوں کو منصوبہ کے حوالے اعتماد میں لیا جائے اورراہداری منصوبہ میں خیبر پختونخوا کے حصے کی وضاحت کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گارماحول انتہائی ضروری ہے اور صوبہ میں ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن اس سلسلے میں ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ اورسستی بجلی پیدا کر رہا ہے تاہم صوبہ میں ٹرانسمیشن لائن کی خستہ حالی کی وجہ سے صوبہ میں لوڈشیڈنگ روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر جدوجہدکرے گی اور 2018کے عام انتخابات میں پختونوں کی حقیقی نمائندہ جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین وسینئر صوبائی وزیرسکندر حیات خان شیرپاؤ،معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی،سلطان محمد خان ایم پی اے ،خالد خان ایم پی اے ، الحاج ہاشم خان،فقیر حسین لالا،حاجی فرمان اورقومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ کے عہدیدار اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.