جمعیت علماء اسلام (ف) کا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار ، حکومت کی مشروط حمایت کا عندیہ
حکومت سے دہشت گردی وانتہاپسندی کو مذہب و مسالک سے منسلک کرنے کے معاملے پر نظرثانی کا مطالبہ، اس سلسلے میں ترامیم کی تیاری اور ان کے حکومتی جائزہ کی صورت میں اتحادی جماعت کی جانب سے مشروط ساتھ دیئے جانے کا امکان، فوجی عدالتوںکی مدت میں توسیع کے معاملے پر مولانافضل الرحمن کی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کا امکان ، تحفظات سے آگاہ کرینگے حکومتی اتحادی جماعت نے فوجی عدالتوں کے زائدالمعیاد قانون کو اسی صورت میں دوبارہ لانے کی مخالفت کا فیصلہ کیاہے ، ذرائع سی پیک کی مخالفت کر نے والے پا کستان کو بڑی مشکل کی طرف دھکیلنا چا ہتے ہیں ،ملک کومشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں،مولانا فضل الرحمان کا مرکزی شوریٰ سے خطاب
ہفتہ 14 جنوری 2017 21:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) حکومتی اتحادی جمعیت علماء اسلام (ف)نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں مشروط طور پر حکومت کا ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے، حکومت سے دہشت گردی وانتہاپسندی کو مذہب و مسالک سے منسلک کرنے کے معاملے پر نظرثانی کا مطالبہ کیاگیا ، اس بارے میںحکومتی اتحادی جماعت کی جانب سے ترامیم کی تیاری اور ان کے حکومتی جائزہ کی صورت میں مشروط طور پر ساتھ دیئے جانے کا امکان ہے ۔
ہفتہ کو جے یو آئی(ف) کی مرکزی مجلس شورٰی کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی حالات ،جے یو آئی کے صد سالہ عالمی اجتماع کے انتظامات سمیت اور دیگر امور پر غور خوض کیاگیااجلاس کے آغاز میں جمعیت علماء اسلام کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے اراکین کو ایجنڈے سے بریف کیا اجلاس میںچاروں صوبوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے صوبوں کی رپورٹ پیش کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.