ملتان اورگردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:37

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ملتان اورگردونواح میں ہفتہ کے روز ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،بارش کاسلسلسہ دوپہرتک جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورگردونواح میں 2ملی میٹربارش ریکارڈہوئی ۔

(جاری ہے)

ملتان میں کم سے درجہ حرارت5.3اورزیادہ سے زیادہ 14.2سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب70فیصداورشام5بجے 77فیصدریکارڈکیاگیا۔آج اتوارکے روزملتان میں سورج صبح 7بجکر09منٹ پرطلوع اورشام 5بجکر 37منٹ پرغروب ہوگا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلودرہے گااورہلکی بارش کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :