جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی بہت عزیزاورمقدم ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں، ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ آخری مراحل میں ہے اور یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے، فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنیوالے مٹھی بھر سیاسی عناصر عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی رکن قومی اسمبلی اویس لغاری سے ملاقات میں گفتگو وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں،اویس لغاری
اتوار 15 جنوری 2017 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اور میٹرو بس کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔
منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔انہوںنے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر سیاسی عناصر عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں اور پاکستان کے باشعورعوام ایسے عناصر کو بری طرح مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا شعارہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر پہلے سے بڑھ کرجاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.