ڈونلڈ ٹرمپ کی بم پروف بکتر بند کار کی خصوصیات
ٹرمپ کی بکتر بند کار موبائل وائیٹ ہاؤس قرار،خون کی بوتلیں، آنسوگیس کے شیل، مصنوعی آکسیجن کار میں ہمہ وقت موجود
پیر 16 جنوری 2017 12:09
(جاری ہے)
اس بکتر بند، بلٹ اور بم پروف کار میں آنسوگیس، جدید نوعیت کی بندوقیں اور صدر(ٹرمپ) کے خون کے نمونے کے مطابق خون کی دو بوتلیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کار کے اندر سے آنسوگیس کی شیلنگ کی جاسکے۔
اگر کسی حادثے کی صورت میں صدر کو فوری خون کی ضرورت پیش آتی ہے تو انہیں خون کے حصول کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے۔جنرل موٹرز نامی کمپنی کی تیار کردہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی لیموزین کار میں سات افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ کمپنی نے اس طرح کی کوئی 12 کاریں تیار کی ہیں اور ہرکار کی تیاری پرپندرہ لاکھ ڈالر سے زاید کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے علاوہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’یوٹیوب‘ پربھی اس کی تفصیلات موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی بکتر بند کار کو چھوٹا اور موبائل وائیٹ ہاؤس بھی قرار دیا جائے گا۔ کار کے اندر آکسیجن فراہم کرنے کے لیے دو سیلنڈر بھی رکھے جائیں گے۔ یہ آکسیجن کار کو مکمل طو پربند کرنے کے بعد اس کے اندر موجود لوگوں کو سانس لینے کی سہولت فراہم کریں گے۔جدید مواصلاتی آلات سے لیس بلٹ پروف کار میں رات کی تاریکی میں دیکھنے کے لیے جدید صلاحیتوں کے 9 کیمرے نصب ہیں۔ اس پر بم اور گولہ بھی اثر نہیں کرے گا۔ کار کے شیشے بھی بلٹ پروف ہیں اور پوری کار کو مصنوعی سیاروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ کار کا درواز ڈرائیور کے سوا اور کوئی نہیں کھول سکے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی بلٹ پروف بکتربند گاڑی میں کسی قسم کی کیمیائی اور حیاتیاتی گیسز یا لیکویڈ مواد کا اخراج یا اندر داخل ہوناممکن نہیں۔ کار کا ایک دروازہ بوئنگ 747 جہاز کے دروازے کی طرح ہے جسے باہر سے کھولنا ممکن نہیں۔ کار کے ڈرائیوروں کا تعلق امریکا کے قومی سلامتی کے خفیہ اداروں سے ہوگا۔کار کے بارے میں کچھ دیگر ٹیکنیکل معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی لیموزین بکتر بند گاڑی ایک سو کلو میٹر کا فاصلہ 30 لیٹر پٹرول میں طے کرے گی۔ یہ کار اور اس کی ہم مثل دوسری کاروں کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ کسی شخص کو کار کے قریب جانے سے روکنے اور اس کی تصویر بنانے سے منع کرنے کے لیے چار سیکیورٹی اہلکار اس کے پاس پہرہ دیں گے۔ کار میں صدر کے سفر کے دوران ان کے ہمراہ سیکیورٹی عملہ موجود رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.