راولپنڈی کینٹ کا بورڈ اجلاس 20 جنوری کو ہوگا، آر سی بی

پیر 16 جنوری 2017 16:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ کا بورڈ اجلاس 20جنوری کو ہوگا جس کی سربراہی کینٹ بورڈ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر صائمہ شاہ کریں گی جبکہ اجلاس میں اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس میں راولپنڈی کینٹ کو حدود میں نئے شروع ہونے والے منصوبوں ،جائیدادوںکی منتقلی ، پراپرٹی ٹیکس اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے بنائی جانے والی پالیسی پر بحث کی جائے گی۔