لاہور،پنجاب بھر میں ’’ جڑی بوٹی مکائو پیداوار ودھائو‘‘ مہم 20فروری سے شروع ہوگی

پیر 16 جنوری 2017 17:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کی’’ جڑی بوٹی مکائو پیداوار ودھائو‘‘ مہم 20فروری سے شروع ہوگی،افسران کو اس مہم کو کامیاب بنانے کے خاکہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی، سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ ماہرین اور محققین کی سفارشات کی روشنی میں تیار کردہ سالانہ ترقیاتی پروگرام بہبودِ کسان کے لئے ہے، ترقیاتی منصوبے جتنی جلد مکمل ہوں گے اتنی ہی جلد کسان ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران ان منصوبوں کے حوالے سے اپنی کارکردگی عملی طور پر ثابت کریں۔ پنجاب میں جڑی بوٹی مکائو پیداوار ودھائو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ زراعت کے افسران کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ اس حوالے سے ابھی سے اس مہم کو کامیاب بنانے کے خاکہ تیار کریں۔ اس خاکے میں رنگ بھی انہی افسران نے بھرنے ہیں۔ 20فروری سے شروع ہونے والی یہ مہم اپنی مثال آپ ہوگی۔ اس مہم کی کامیابی سے کسان میں نئی امنگ پیدا ہوگی اور اس کا کھیت سے رشتہ مضبوط ہوگا۔

متعلقہ عنوان :