نواں شہر کی جھاڑیاں سڑک بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

پیر 16 جنوری 2017 18:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل نواں شہر کی جھاڑیاں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، مرمت نہ ہونے کی وجہ سے جھاڑیاں سڑک حالیہ بارشوں کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد تو درکنار سڑک پر گاڑیوں کا چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

سڑک پر بڑے بڑے گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے ان کی گہرائی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، بارشوں کا پانی جگہ جگہ سڑک پر جمع ہے جس کی وجہ سے جھاڑیاں سڑک کے مکینوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔اہلیان علاقہ نے منتخب عوامی نمائندوں سے سڑکوں کی فوری تعمیر کا مطالبہ کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :