پاکستان سٹاک ایکسچینج کاانضمام اور کمپنیز بل2016ء کارِ نمایاں اور سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، نثار محمد خان
قواعد و ضوابط کے عمل میں تبدیلیاں اور شفافیت کا بڑھتا معیار ملکی معیشت پر مثبت اثرات لائے گا پچھلے سال ٹیکس کی مالیت میں پچیس فیصد اضافہ ہوا،آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس اہداف بھی حاصل کر لئے جا ئینگے،چیئرمین ایف بی آر
پیر 16 جنوری 2017 20:24
(جاری ہے)
اسی طرح غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے حوالے سے پانچ فی صد ٹیکس کی رعایت اور سکوک ٹیکس کے سلسلے میں ایس ای سی پی کی تجاویز مان لی گئی۔
اسی طرح اسلامی مالیات اور شریعہ کے مطابق مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کی گئیں۔ اٴْنہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان دو اداروں میں باہمی تعاون اسی طرح بڑھتا رہیگا۔ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران ٹیکس کی مالیت میں پچیس فیصد اضافہ ہوا۔آنے والے بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ٹیکس کے اہداف بھی حاصل کر لئے جائیں گے اور اس بارے میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے ایس ای سی پی اور ایف بی آر آپس میں مشاورت جاری رکھیں گے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے بجٹ تک براہ راست ٹیکسوں کی شرح ستر فیصد کرنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔ایف بی آر کے چیئرمین نے یہ بھی بتایاکہ کئی شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں جن کی تفصیل کے بارے میں عوام الناس کو جلد آگاہ کیا جائے گااور یہ اصلاحات ملکی معیشت کو مستحکم بنائیں گی۔ اس سے قبل ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب ظفر حجازی نے نثار محمد خان کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں بے داغ ملازمت مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ملازمت کے عرصے کے دوران ایس ای سی پی اور ایف بی آر میں تعاون بڑھا ،ٹیکس کے کئی اقدامات کے سلسلے میں معاہدے ہوئے اور ٹیکس میں رعایت کی بدولت پچھلے تین ماہ میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری میں پچیس بلین کا اضافہ ہوا ہی(شہزادپراچہ)مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.