Live Updates

الزام تراشی کی سیاست نے عمران خان کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،محبوب عالم

پیر 16 جنوری 2017 21:36

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) عمران خان کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر محبوب عالم بھولا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور الزام تراشیوں کی سیاست نے عمران خان کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، عمران خان کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیںآئے گا۔ محبوب عالم نے کہا کہ عمران خان اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،آئندہ انتخابات میںبھی عوام مسلم لیگ ن کو ہی مینڈیٹ دیں گے اور دھرنے والے منہ دیکھتے رہ جائیںگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :