لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک نو مولود کا ہاتھ جل گیا‘ ورثاء کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج

پیر 16 جنوری 2017 23:05

لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک نو مولود کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک نو مولود کا ہاتھ جل گیاجبکہ ورثاء کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نومولود کا ہاتھ ہیٹر میں آگ لگنے سے جھلس گیاجس پر بچے کے والدین نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔والدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے خلاف پولیس چوکی میں درخواست بھی دے دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ملنے پر تین ماہ کا بچہ انتقال کرگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :