عارفوالا میں لاکھوں روپے کی سرکاری لکڑی چوری

منگل 17 جنوری 2017 15:06

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سات افرادنے لاکھوں روپے کی سرکاری لکڑی چرالی‘ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں349/EB میں نذیر احمدنے چھ کس ساتھیوں سے ملکر پاکپتن کینال سے سرکاری لکڑی مالیت493700 روپے چوری کاٹ لی‘ فاریسٹ گارڈ بشیراحمد نے تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا۔