مصری عدالت کا بحری احمر کے دو جزیرے سعودی عرب کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ برقرار
حکومت ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ، جج نے فیصلہ سنا دیا ، جزیرے ہمیشہ سے سعودی عرب کی ملکیت تھے ، سعودی عرب نے جزیروں کی حفاظت کے لیے وہاں مصری فوجی تعینات کرنے کی اپیل کی تھی ، مصری صدر
منگل 17 جنوری 2017 16:18
(جاری ہے)
یہ جزائر خلیجِ عقبہ کے دھانے پر واقع ہیں اور یہاں مصری فوج اور کثیرالقومی امن فوج کے سپاہیوں کے علاوہ کوئی آبادی نہیں ہے۔
اس بارے میں صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ یہ جزیرے ہمیشہ سے سعودی عرب کی ملکیت تھے اور سعودی عرب نے سنہ 1950 میں مصر سے درخواست کی تھی کہ ان جزیروں کی حفاظت کے لیے وہ وہاں پر اپنے فوجی تعینات کر دے۔لیکن اس بیان کے بعد السیسی پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ملکی آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اصل میں وہ یہ جزیرے سعودی عرب کو ’فروخت‘ کر رہے ہیں جس کے جواب میں وہ سعودی عرب سے اربوں ڈالر کی امداد لے رہے ہیں۔ ناقدین کے بقول سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے قاہرہ کے دورے کے موقع پر جس امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا وہ ان ہی جزیروں کی منتقلی کے جواب میں تھا۔سنہ 2013 میں جب السیسی نے اپنے پیشرو صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا تھا۔ اس وقت سے سعودی عرب مسٹر سیسی کی مدد کرتا رہا ہے۔گذشتہ برس مسٹر سیسی کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مصر کی سمندری سرحد کے تعین کے منصوبے کے اعلان کے بعد مصر بھر میں احتجاج شروع ہو گیا تھا جس میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔سیسی کے سعودی عرب کے ساتھ معاہدہے کو سابق صدارتی امیدوار خالد علی کے علاوہ وکلا کے ایک بڑے گروپ نے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔خالد علی کا مؤقف تھا کہ مصر اور خلافتِ عثمانیہ کے درمیان سنہ 1906 میں سمندری حدود کا جو معاہدہ ہوا تھا اس کے مطابق مذکورہ دونوں جزیرے مصر کی ملکیت قرار دیے گئے تھے اور سعودی عرب کی مملکت کا قیام اس کے برسوں بعد سنہ 1932 میں عمل میں آیا تھا۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.