صدر مملکت کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسعت دینے کی ہدایت
غربت کے حقیقی خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ امداد حاصل کرنے والی خواتین اور خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے انھیں چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے کی تربیت دی جائے،ممنون حسین کا بی آئی ایس پی کی ’’جائزہ رپورٹ‘‘ کی تقریب اجرا کے موقع پر خطاب
منگل 17 جنوری 2017 20:51
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جنوبی ایشیا میں سماجی فلاح و بہبود کا سب سے بڑا پروگرام بن چکا ہے بلکہ اس کا شمارہ دنیاکے چند بڑے اور مؤثر پروگراموں میں بھی کیا جانے لگا ہے اور اس پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے والے خاندانوں کی تعداد 17لاکھ سے بڑھ کر55لاکھ اور ان کے درمیان تقسیم کی جانے والی رقم 16 ارب روپے سے بڑھ کر 115ارب روپے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شناخت کا جدید اور جامع نظام متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے امدادی رقوم کی تقسیم میں بدعنوانی کاامکان بھی ختم ہوجائے گا اور مستحق خواتین تک امدادی رقوم زیادہ شفاف اور مؤثر طریقے سے پہنچ سکیں گی۔انہوں نے ماروی میمن کو ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی اس پروگرام کو وسعت دیں۔ جو لوگ اس پروگرام سے پہلے سے مستفید ہو رہے ہیں ، اٴْنھیں اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی فکرکی جائے تاکہ آئندہ وہ لوگ لینے والے کی بجائے دینے والوں میں شامل ہو جائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ اطمینان بخش بات ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت اب تک تیرہ لاکھ بچوں کو رجسٹرڈ کر کے تعلیمی عمل میں شریک کیا جا چکا ہے اس پروگرام سے وطن عزیز میں تعلیم کی شرح میں اضافہ ہو گا اورہم جہالت کا خاتمہ کر کے ایک پڑھے لکھے پاکستان کی تشکیل کے قریب سے قریب تر ہوتے جائیں گے۔ اس موقع پر صدرممنون حسین نے بی آئی ایس پی کی سالانہ جائزہ رپورٹ کا اجرا بھی کیا۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی عوام کی فلاح و بہبود میں مضمر ہے۔ موجودہ قیادت چاہتی ہے کہ ریاست کا ہر فرد اپنی صلاحیتوں کے مطابق امکانات کی نئی دنیا تلاش کر سکے۔ یہ ایک ایسا عمل جس میں کہیں پڑاؤ نہیں، یہ ایک سعی مسلسل ہے جسے مسلسل جاری رہنا چاہیے۔ اگر ہم اسی طرح ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے آگے بڑھتے رہے تو جلد قائداعظم اور اقبال کے خوابوں کو تعبیر دینے میں سرخرو ہو جائیں گے اور اقوام عالم میں فخر سے اپنا سربلند کر سکیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.