ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ چین کی سیکیورٹی واستحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے
پاکستان کو دو بحری جہاز معمول کے فوجی تعاون کے تحت فراہم کئے گئے ،چینی وزارت خارجہ
منگل 17 جنوری 2017 22:00
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ چین سمیت علاقائی ممالک کی سیکیورٹی واستحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون اینگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں ترکی میں نئے سال کے موقع پر استنبول کے نائٹ کلب میں ہونے والے بم دھماکے کے شبہ میں گرفتار ہونے والے دو چینی شہریوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد تفتیش تاحال جاری ہے اور اس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ چین سمیت علاقائی ممالک کی سیکیورٹی واستحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے ،ہم عالمی برادری کیساتھ رابطہ سازی اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں تاکہ دہشت گردی کے خطرہ سے مشترکہ طور پر نمٹتے ہوئے ملکی وبین الاقوامی امن واستحکام کو یقینی بنایا جا سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے دو بحری جہازوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین معمول کے فوجی تعاون کا حصہ ہے اور اس کا تعلق کسی بھی قسم کے تحفے یا عطیہ سے نہیں ہے ۔
چین کی جانب سے پاکستان کو بطور تحفہ دو بحری جہاز دیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں ۔دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون بین الاقوامی قوانین کے تحت ہیں اور اس کا علاقائی صورتحال پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.