سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکورٹی کا مارکیٹ میںموجود ملاوٹ والے دودھ اور انرجی ڈرنکس پر نوٹس ،پاکستان کوالٹی کنٹرول اور اسٹینڈرز کوانرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل کا جائزہ لینے کیلئے نمو نوں کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت
کمیٹی کا انرجی ڈرنکس اور دودھ کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ
بدھ 18 جنوری 2017 18:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی نے مارکیٹ میںموجود ملاوٹ والے دودھ اور انرجی ڈرنکس پر نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کوالٹی کنٹرول اور اسٹینڈرز کوانرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل کا جائزہ لینے کے لیے نمو نوں کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ،اس حوالے سے کمیٹی کا انرجی ڈرنکس اور دودھ کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ ۔
بدھ کوقائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین ملک شاکر بشیر اعوان کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہاو،ْس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چوہدری نصیر احمد،طاہر اقبال سید عیسی نوری،افتخارالحسن،کالدہ منصور،عبدالستار بچانی،سلمان بلوچ،فوزیہ حمید سمیت وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
کمیٹی ارکان نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے معاملے کوپنجاب کی طرح وفاق کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔
انرجی ڈرنکس میں موجود کیمکل انسانی زندگی کے لئے خطرناک ہے۔انرجی ڈرنک میں موجود کیمیکل بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا سبب بن رہا ہے۔انرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چیئرمین کمیٹی شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ انرجی ڈرنکس میں کیمیکل کا استعمال انتہائی اہم معاملہ ہے ۔یہاں دودھ خالص نہیں ملتا انرجی ڈرنکس کا کیا معیار ہو گا۔جرمنی میں انرجی ڈرنکس پر پابندی ہے۔18سال سے کم عمر افراد انرجی ڈرنکس نہیں خرید سکتے۔پاکستان کوالٹی کنٹرول اور اسٹینڈرز انرجی ڈرنکس میں موجود کیمیکل کو دیکھے،انرجی ڈرنکس میں کیمیکل کے استعمال پر قانون سازی ہونی چاہئے۔اس موقع پرکمیٹی نے انرجی ڈرنکس اور دودھ کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں وزارت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام پی ایس ڈی پی منصوبے مکمل کرکے تاکہ ان کیلئے متخص فنڈز لیپس نہ ہوں۔کمیٹی نے وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ وہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے تمام پی ایس ڈی پی فنڈز جاری کردے تاکہ بروقت منصوبوں کی تکمیل ہوسکے۔کمیٹی نے وزارت کو صوبہ خیبرپختونخوا میں زرعی تحقیقاتی کونسل کی اراضی پر ناجائزقبضہ ختم کرانے کیلئے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.