ْنیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کے تین رکنی وفد کا پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے جسمانی معذوری کا شکار بچوں کو مفت تعلیم مہیا کر دی 'طارق محمودکا اجلاس سے خطاب
بدھ 18 جنوری 2017 21:06
(جاری ہے)
بعد ازاں ایم ڈی پیف نے آج یہاں اپنے دفتر میں پیف تعلیمی منصوبوں کے سربراہان کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے تاکہ ایسے بچوں کو معیاری تعلیم کے ذریعے بحال کر کے معاشر ے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔
اس حوالے سے سات اضلاع کے 194سکولوں میں 729نیم معذور طلبائ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انضمامی تعلیم کے اپنے پارٹنر سکولوں کو بچوں کی فیس کے ساتھ اضافی 400روپے فی بچہ اور مفت کتابیںفراہم کرتی ہے ۔اسی طرح متعلقہ سکولوں کو خصوصی بچوں کے لیے 40000روپے فی سکول فنڈز بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ رقم خصوصی بچوں کے لیے وہیل چیئر ز ،چلنے کے ریمپ اور ان کے استعمال کے ٹائلٹس بنوانے پر خرچ کی جائے گی۔مختلف قسم کی معذوری کے شکار بچو ں کو جدید امدادی آلات بھی مفت مہیا کیے جائیں گے تاکہ یہ طالب علم بغیر کسی دقت کے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ان معذور بچوں کا جوٹیسٹ لیا جائے گا، اس کو سکول کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے مجموعی نتیجہ کے اندر شامل نہیں کیا جائے گا۔لہٰذا سکول کے رزلٹ کا تناسب نارمل بچوں کے ٹیسٹ کاہی شمار کیا جائے گا۔ان تمام اقداما ت کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ معذور بچوںکو ہمارے پارٹنر سکولوں میںمفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی کے حوالے سے مربوط منصوبہ بندی کی جائے اور ایجوکیشن وئوچر سکیم کے تحت پارٹنر سکولوں کو دیے جانے والے وئوچر کی بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.