عمران خان نے بنی گالا میں گھر کی خریداری کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے ،ْ اکرم شیخ
پٹیشنز آتی رہیں گی تو کیس کافیصلہ کیسے ہوگا، اثاثے چھپانے والا قوم کیلئے اہل نہیں ،ْ چیف الیکشن کمشنر
بدھ 18 جنوری 2017 22:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کے دور ان درخواست گزاروں کے وکیل اکرم شیخ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے بنی گالا میں گھر کی خریداری کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے ، جمائما خان کہتی ہیں کہ یہ اراضی بے نامی ٹرانزیکشن سے خریدی گئی جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ اگر پٹیشنز آتی رہیں گی تو کیس کافیصلہ کیسے ہوگا، اثاثے چھپانے والا قوم کیلئے اہل نہیں۔
الیکشن کمیشن میں بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں طلال چوہدری اور دیگر کی عمران خان کے خلاف نااہلی کے ریفرنس اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد خان ڈاہا کے ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی ۔(جاری ہے)
مسلم لیگی اراکین کی جانب سے پانچ رکنی بینچ کے سامنے سینئر قانون دان اکرم شیخ جبکہ عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری پیش ہوئے جنہوںنے اپنے دلائل دیئے ۔
اس موقع پر نعیم بخاری نے مؤقف اختیارکیاکہ عمران خان نے بنی گالا میں اراضی کی خریداری کے لئے تمام ٹرانزیکشن بینک کے ذریعے کی ۔ عمران خان نے جمائمہ کو تمام رقم ادا کردی ہے ، سپیکر کا بھیجا گیا ریفرنس ماضی کے امور سے متعلق ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ معاملہ 20سال کا ہو یا 5سال کا عمران خان نے جھوٹ بولا ہے ۔ نیازی سروسز آف شور کمپنی ہے ۔ سپیکر نے صرف تعین کرنا تھا کہ ریفرنس بھجوانے کے قابل ہے کہ نہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر پٹیشنز آتی رہیں گی تو کیس کا فیصلہ کیسے ہو گا جبکہ کمیشن کے ممبر کا مؤقف تھاکہ پہلے ہی اس کیس میں بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.