وزارت کیڈ نے دو سو تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ،بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائیگا ،ْطارق فضل چوہدری
وزیر اعظم کی طرف سے رواں ماہ ایک ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں ،ْ مزید دو ارب آئندہ ماہ جاری کر دئیے جائیں گے ،ْاجلاس سے خطاب
بدھ 18 جنوری 2017 22:56
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے تعلیم سے متعلق تمام پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرنے کی خصو صی ہدایت کی ہے ۔
مریم نواز وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ان کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں۔پراجیکٹ میں تعمیراتی کاموں اور خریداری کے عمل کی مانیٹرنگ وزیر کیڈ کی سربراہی میں قائم سٹئیرنگ کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی۔پراجیکٹ میںکام کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کسی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دوسرے مرحلے کے 200سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی پی سی ون کی تیاری اور تعلیمی اداروں کے سروے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ماہ کے آخر تک پہلے مرحلے کی 70سکول بسیں ایف ڈی ای کو موصول ہو جائیں گی ، وزیر مملکت نے ہدایت کی کہ مزید 130بسوں کی خریداری کی سمری فوراًوزیر اعظم کو بھجوائی جائے۔ وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسلا م آباد کے تمام 422سرکاری تعلیمی اداروں میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت ابتداء میں پائلٹ پراجیکٹ میں 22سکولوں میں سول ورکس مکمل کیا گیا۔جس میں 70 کمرے اور 7واش روم بلاکس تعمیر کئے گئے ۔ پہلے مرحلے میں دو سو سکولوں میں دو سو کمرے تعمیر کئے جائیں گے اور تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تنظیم نو ، نئی بسوں کی ترسیل اور تعلیمی اداروں کو فراہمی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.