ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی زیر صدارت مردم شماری سے متعلق اجلاس
بدھ 18 جنوری 2017 22:56
(جاری ہے)
نادار کو یوسی وائز، ولیج وائز اور ایریا وائز قومی شناختی کارڈ کا ڈیٹا مہیا کرنا چاہیے۔ مردم شماری کے حوالے سے یوسی سطح پر بلدیاتی نمائندوں سے بھی مدد حاصل کی جائے گی اور اس مرحلے کے دوران یوسی سیکریٹریز کی بھی خدمات حاصل کئے جائیں گے جبکہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ریڈیو، میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات فراہم کی جائے گی تاکہ عوام مردم شماری میں بھرپور حصہ لے سکیں اس کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگ ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر مردم شماری اور گھر شماری کے تمام عمل کو شفاف بنانے کے لئے مانیٹرنگ کریں گے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس لاڑکانہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کے ٹیلیفون نمبر 337-0749410241 ہے۔ مردم شماری کے دوران کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر مردم شماری لاڑکانہ کے انچارج شعور احمد نے اجلاس کو بتایا کہ فیلڈ اسٹاف کو تعینات کرکے انہیں فروری 2017ء میں ٹریننگ دی جائے گی۔ لاڑکانہ ڈویزن سے تعلق رکھنے والے ماسٹر ٹریننرز کو بھی ٹریننگ 24 سے 27 جنوری 2017ء تک پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ، سکھر اور نواب شاہ ڈویزن میں مردم شماری اور گھر شماری کا آغاز 15 مارچ سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بلاک 200 گھر سے 250 گھروں تک مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد حسن خاصخیلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو امیر علی میرانی، لاڑکانہ، رتوڈیرو، ڈوکری اور باقرانی کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین خان محمد سانگھرو، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، محکمہ تعلیم، پولیس سمیت مختلف محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.