لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شہر میں غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
ٹائون پلاننگ اور سی ایم پی ونگ نے بغیر نقشہ 50 شادی ہالوں کی لسٹیں مرتب کر لیں، سیل کیا جائے گا غیر قانونی کمرشلائزیشن اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گارڈن ٹائون ،گلبرگ میں بھی پانچ عمارتیں سیل کر دی گئیں
جمعرات 19 جنوری 2017 14:44
(جاری ہے)
ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ شادی ہالوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی اور ذمہ داروں کو بھی سزا دی جائے گی۔
ایل ڈی اے نے شادی ہالوں کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا عمل بھی شروع کردیا۔علاوہ ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نے غیر قانونی کمرشلائزیشن اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گارڈن ٹائون اور گلبرگ میں پانچ عمارتیں سیل کردیں۔ایل ڈی اے نے گارڈن ٹائون اور گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے بوتیک، باڈی ٹاک جم، ہیر ٹرانسپلانٹ کلینک، فوٹو سٹوڈیو، ایک سو آٹھ ایم بلاک اور نوے ایچ بلاک گلبرگ میں قائم گھروں میں دفاتر کو سیل کردیا۔ایل ڈی اے نے تمام پراپرٹیز کو قبل از وقت نوٹسز جاری کئے تھے تاہم کوئی جواب داخل نہ کروایا گیا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایل ڈی اے نے تمام پراپرٹیز کو تاحکم ثانی اور کمرشل کلئیرنس تک سربمہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق عمارتوں کی غیر قانونی کمرشلائزیشن سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.