پاک ایران تعلقات نہ صرف حکومتی، بلکہ عوامی سطح پر بھی تعلقات قائم ہیں‘جو وقت گذرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں
قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کاسبکدوش ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی کے الوداعی ظہرانہ سے خطاب
جمعرات 19 جنوری 2017 21:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں خصوصاً صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون لائق تحسین ہے کیونکہ ان کے باعث سندھ کے عوام کو ان دونوں شعبوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیر پور ، ٹھٹھہ ، بدین ، لاڑکانہ اور نواب شاہ کے اضلاع مین صحت و تعلیم کے منصوبوںسے عوام بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔آغا سراج درانی نے کہا کہ صوبہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مہدی سبحانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ خیرپور میں قائم اسپتال میں ایرانی تعاون کے باعث روزانہ او پی ڈی 1000 سے بڑھ کر 4000 تک پہنچ چکی گئی ہے۔ ایران کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا کہ وہ صوبہ کے عوام کی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران تعاون پر صوبہ کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ قائم مقام گورنر نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور انھیں سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا،دریں اثنا ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر تعزیت کی۔ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں انہوں نے تحریر کیا کہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی ایک سچے پاکستانی اورماہر قانون دان تھے انہوں نے اپنی تمام زندگی اصولوں کے تحت گذاری ان کی خدمات کو نہ صرف پاکستانی قوم ،بلکہ ایرانی قوم بھی ہمیشہ یا د رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.