وفاقی بجٹ میں سونے کے زیورات کی برآمدی صنعت کو نظر انداز کرنے پر آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا مایوسی کااظہار
ناموافق پالیسیوں کیو جہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی صنعت کی بقاء کے لیے فوری طور پر ایس آر او 760 میں ترمیم کرتے ہوئے سخت شرائط و ضوابط کو آسان بنایا جائے، وزیر خزانہ سے اپیل
جمعرات 19 جنوری 2017 22:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سال 2013میں وزارت تجارت نے انڈسٹری کی مشاورت کے بغیر یک طرفہ طور پر ایس آر او 760 نافذ کردیا ۔
یہ ایس آر او خامیوں سے پر تھا جس کی ایسوسی ایشن نے اسی وقت نشاندہی کی تھی ۔ وفاقی وزارت تجارت نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ایس آر او میں خامیاں موجود ہے اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان خامیوںکو جلد ہی دور کرلیا جائے گا تاہم تین سال گزرنے کے باوجود مذکورہ ایس آر او جوں کا توں موجود ہے۔ اس سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 20اکتوبر 2015کو منعقدہ اجلاس میں ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران نے بہت غور وفکرکے بعد ایس آر او 760میںترامیم کی تجاویز اور سفارشات مرتب کی تھیں جو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 11جنوری 2016کو وفاقی وزارت تجارت کو ارسال کردی گئیں تاہم ان سفارشات پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا۔ سعید مظہر علی نے کہا کہ ایس آر او760 کی خامیوں ، پے چیدہ اور سخت طریقہ کار کی وجہ سے سونے کے زیورات کی برآمدات 99فیصد تک کم ہوچکی ہیں۔ پاکستانی ایکسپورٹرز کی 30سال کی محنت سے حاصل کی جانے والی بیرونی منڈیاں بالخصوس امریکا، یورپ، برطانیہ جیسی اہم مارکیٹس ہاتھ سے نکل کر بھارت کی جھولی میں گر گئی ہیں۔ تین سال قبل ملک سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر تھی جو اب کم ہوکر10ملین ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ برآمدات میں کمی کی وجہ سے کارخانے بند ہورہے ہیں اور اس صنعت سے وابستہ ماہر کاریگر بے روزگاری کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی بجٹ تقریر میں تسلیم کیا ہے کہ ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر 20فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اس کمی میں سونے کے زیورات کی صنعت کو درپیش بحرانی کیفیت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو جلد ہی ملک سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ بند ہوجائے گی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں کئی دہائیوں کی محنت سے حاصل کردہ مارکیٹ شیئر بھی ہاتھ سے نکل جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.