وزیراعلیٰ سندھ سے خیبر پختونخواہ کی این ایف سی کمیٹی کی ملاقات
وفاقی حکومت کو کہا جائے گا صوبوں کو سیلز ٹیکس کی کلیکشن کا کام دیا جائے ، اتفاق
جمعرات 19 جنوری 2017 23:28
(جاری ہے)
اس وقت صوبوں کو صرف سروسز پر سیلز ٹیکس نافذ اور جمع کرنے کا اختیار ہے ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو منقسم پول سے 7فیصد کٹوتی سی پیک سیکیورٹی اور فاٹا کے ترقیاتی کاموں کے نام پر نہیں دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ منقسم پول صرف صوبوں کا اختیا ر ہے جسے آئینی تحفظ حاصل ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبوں کے مابین این ایف سی کے حوالے سے روابط بڑھانے پر زور دیاا جس پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ سے روابطہ کو بڑھایا جائے اور 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات لئے جائیں ۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ 18ویں ترمیم کی کمیٹی کے چیئرمین تھے ، اس کے بعد انہیں امپلیمنٹیشن کمیٹی کا بھی چیئرمین بنایا گیا اور اب وہ چیئرمین سینیٹ ہیں جہاں پر ہر صوبے کو برابر نمائندگی حاصل ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک اور فاٹا کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وفاق اپنی ذمہ داری خو د اٹھائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.