ہلدی کینسر اور زہرخورانی کا بہترین علاج ہے، برطانوی ماہرین

جمعہ 20 جنوری 2017 11:12

ہلدی کینسر اور زہرخورانی کا بہترین علاج ہے، برطانوی ماہرین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی کینسر اور زہرخورانی کا بہترین علاج ہے ۔یونیورسٹی کالج لندن میں ایک اور دلچسپ تجربہ کیا گیا کہ کیا ہلدی ہمارے جین کو تبدیل کرسکتی ہے یا نہیں،اس ٹیسٹ میں 40 سے 50 سال تک کے 100 رضاکار وں کو 3 گروہوں میں تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

ایک گروپ کو ہلدی کے کیپسول دیئے گئے جس میں 3.2 ملی گرام ہلدی، ایک گروہ کو فرضی کیپسول اور تیسرے کو ایک چمچہ ہلدی دی گئی اور وہ بھی روزانہ 6 ہفتے تک کھلائی گئی۔

اس کے بعد ان کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے تو ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ تمام افراد کے خون میں امنیاتی خلیات پہلے کے مقابلے میں تھوڑے کم تھے۔لیکن اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ دمے، ڈپریش، الرجی، کینسر اور دیگر امراض کی وجہ بننے والے جین میں تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ اس سے ظاہر ہوا کہ ہلدی بیماریوں کی وجہ بننے والے جین کو بھی تبدیل کرسکتا ہے۔ اس طرح اب ہلدی میں پہلی بار جین تبدیل کرنے والے خواص دریافت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :