حلال تحقیقی امور پر بین الاقوامی مرکز اور جنوبی افریقی تحقیقی ادارے کے درمیان معاہدہ
حلال موضوعات پرمذید مشترکہ تحقیق کی جائینگی، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی
جمعہ 20 جنوری 2017 17:37
(جاری ہے)
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بھنگر، ڈاکٹر غلام مشرف، ڈاکٹر کامران عظیم اور ڈاکٹر شکیل احمد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پروفیسر اقبال چوھدری نے کہا کہ حلال امور میں مشترکہ تحقیقی کاوشوں سے سائنس اور ٹیکنالوجی اور شریعت کو مزید نزدیک لانا ہے جبکہ متعلقہ مسائل پر عوامی آگاہی کے لئے سیمینار اور دیگر معلوماتی نشستوں کا انعقاد کرنا ہے، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے تحت خصوصی حلال تجرباتی لیبارٹری پہلے ہی سے سرگرمِ عمل ہے جہاں پر اس معاہدے کے تحت دیگر قابلِِ بحث حلال تحقیقی موضوعات پر بھی تحقیق کی جائے گی۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی مرکز کی یہ تجزیاتی سہولت تجربہ کار اور لائق سائنسدانوں کی زیرِ نگرانی کام کررہی ہے، ان سائنسدانوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بھنگر، ڈاکٹر غلام مشرف، ڈاکٹر کامران عظیم اور ڈاکٹر شکیل احمد کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو حلال اور غیر حلال کے عنوان سے مصنوعات کی صحت کا تعین کرنے کے لئے سائنسی تجزیاتی سہولت فراہم کی جارہی ہے، بین الاقوامی مرکز متعدد سالوں سے ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو سائنسی جانچ پڑتال کی اعلیٰ سہولیات فراہم کررہا ہے۔ واضح رہے کہ ساوتھ افریقن نشینل حلال اتھارٹی بین الاقوامی سطح پر معروف این جی او ہے جو حلال موضوعات پر مسلم اُمہ کا نمائندہ ادارہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.