شہری دوران ڈرائیونگ لائن اینڈ لین کا خاص خیال رکھیں'کیپٹن (ر) سید احمد مبین

ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر سخت سردی کے باوجود شہریوں کی خدمت میں مصروف ہیں' ڈی آئی جی ٹریفک

جمعہ 20 جنوری 2017 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ لائن اینڈلین کا خاص خیال رکھیں اور اوورٹیکنگ کے لئے صرف دائیں لین کا استعمال کریں۔گاڑی ہمیشہ اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ پر رکھیں۔شہری دھند کے موسم میں کسی حادثہ سے بچنے کی خاطر گاڑی کی فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں۔

لائن کے اوپر گاڑی مت چلائیں جوکہ قانوناً جرم بھی ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس شہر میں شہریوں کوبہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ٹریفک وارڈنز شہر میں سردی کے سخت موسم اور احتجاجی ریلیوں کے باوجود سڑکوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالہ سے سب سے اہم کردار اساتذہ اور والدین ادا کر سکتے ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی خدمت کے لئے کھڑے ٹریفک وارڈنز سے مکمل تعاون کریں۔شہری کہیں بھی جانے سے پہلے راستہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ہمارے ریڈیو FM-88.6،ہیلپ لائن نمبر 1915،یا سو شل میڈیا فیس بک https://www.facebook.com/citytraffic.policelhr/،ٹویٹرhttps://twitter.com/ctplahoreیا ہماری ویب سائٹ http://www.ctplahore.gop.pk/پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :