ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں718چھاپے، گرانفروشی پر29,000روپے جرمانہ عائد،48 افراد گرفتار

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی718مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر28دکانداروں کے چالان کیے جبکہ29,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،48افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر48افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

24 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :