ہمارے بازاروں میں جھوٹ، سود اور ادھار عام ہے ، جس سے مصنوعی مہنگائی پیدا ہوتی ہے
�ولانا طارق جمیل تاجروںنے سچ اور ایمانداری کا ساتھ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا کاروباری نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے،خصوصی نشست سے خطاب
ہفتہ 21 جنوری 2017 23:16
(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق کے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں اسلامی معاشرے کی تشکیل اور احیائے اسلام کے موضوع پر ایک خصوصی نشست سے خطاب کر تے ہے کیا ۔
اس تقریب میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ سینئر نائب صدر رانا سکندار اعظم ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس ، میاں جاوید اقبال، میاں آفتاب احمد ، شیخ خالد حبیب، شیخ عبدالقیوم کے علاوہ شہر بھر کی تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بنی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت کے دن سچے تاجر کو نبیوں کے ساتھ اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آج زیادہ تر لوگ منافع کی خاطر جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں جس کی وجہ سے پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاجر اپنے کاروبارے سے جھوٹ اور ادھار کو ختم کر دیں تو نہ صرف وہ اس دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے بازاروں میں جھوٹ، سود اور ادھار عام ہے ۔ ایک آدمی کے پاس ہزار روپیہ ہوتا ہے مگر وہ 50 ہزار کا کاروبار کرتا ہے جس کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے کاروبار کو جتنا مرضی بڑھائیں مگر اسے اپنے پیسے سے بڑھائیں۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ رسول پاکؐ کے اصولوں کے مطابق تجارت کریں تا کہ مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری سے پیدا ہونے والے معاشرتی بگاڑ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک لاکھ 74 ہزار انبیاء میں سے صرف 4 نبی صاحب کتاب تھے جبکہ قرآن پاک میں 25 کا ذکر ہے۔ اسی طرح تاریخ میں تین سو کے نام ہونگے جبکہ باقیوں کے ناموں کا بھی علم نہیں مگر احمد مصطفی کی زندگی کا ایک ایک پہلو حتی کہ ان کے جانوروں تک کے نام تاریخ میں محفوظ ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.