گوجر ہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے وا لی6افراد سپرد خا ک ،نما ز جناز ہ میں ایم پی اے را نا منور غو ث سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت

پیر 23 جنوری 2017 15:34

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) گوجر ہ ٹرین حادثہ میںسلانوالی کے ایک ہی خاندا ن کے جاں بحق ہونے وا لی6افراد کو سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میںسپرد خا ک کر دیا گیا، چک نمبری148شمالی کے منصب د ار ،ان کے بھا ئی اور اہلیہ اور بیٹوں سمیت 6افرا د کو چک 148شمالی سلانوالی کے قبرستا ن میںسینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں سپرد خا ک کر د یا گیا۔

(جاری ہے)

نما ز جناز ہ میں مسلم لیگ ن کے رکن صو با ئی اسمبلی را نا منور غو ث، چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی ارشد کھو کھر سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی، اس مو قع پر جنازے میں شریک ہر آنکھ اشک با ر تھی، یادرہے کہ گذشتہ روز سلانوالی کے چک 148شمالی کے منصب دا ر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گوجر ہ سے وا پس آرہے تھے کہ گوجر ہ ریلوے پھاٹک پر ٹرین نے ان کی گاڑی کوروند ڈالا تھا ۔

متعلقہ عنوان :