تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اختیارات کے تجاوز پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

پیر 23 جنوری 2017 18:40

تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اختیارات کے تجاوز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف اختیارات کے تجاوز پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی، پیر کے روز تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی غلام سرور نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف تحریک التواء جمع کرا دی جسمیں موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری نثار نے اپنے حلقے کے دورے میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ہے جوکہ ذاتی حیثیت کے دورے کیلئے اختیارات کا تجاوز ہے، وزیر داخلہ پر قواعد کے انحراف پر بحث کی جائے۔ وقار)