ڈیرہ بگٹی ،سوئی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹراسکیل پر شدت4.3ریکارڈ کی گئی

پیر 23 جنوری 2017 23:01

ڈیرہ بگٹی ،سوئی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹراسکیل ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء)ضلع ڈ یرہ بگٹی کے علاقے سوئی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت 4اعشاریہ تین رکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 35کلوزیرزمین میں ریکارڈ کی گئی،جبکہ زلزلے کامرکز سوئی سی30کلومیٹرشمال مشرق میں تھا،زلزلہ آنے کے بعد سوئی اور گردونوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل آئے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں۔