برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں زور دار دھماکے کی اطلاعات۔ متعدد افراد زخمی

muhammad ali محمد علی منگل 24 جنوری 2017 00:02

برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں زور دار دھماکے کی اطلاعات۔ متعدد افراد ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2017ء) برطانیہ کا دارلحکومت لندن میں زور دار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لندن کے مشرقی علاقے سے دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ پولیس دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ لوگوں کو ان کے گھروں سے باہر نکالنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں.

متعلقہ عنوان :