وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملتان میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا
28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونے والی سروس 25 تعلیمی اداروں، 15 ہسپتالوں اورمتعدد مارکیٹوں کو ملائے گی
فہد شبیر منگل 24 جنوری 2017 11:06
ملتان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے جب کہ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی تھے۔
لاہور اور راولپنڈی کے بعد اب ملتان کے شہریوں کو بھی سستی سفری سہولیات دینے کے لیے میٹروبس چلائی جارہی ہے ، شہری اب تیز رفتار ، ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں صرف 20 روپے میں سفر کریں گے۔ 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر طویل اور 9 میٹر چوڑا ، بہاو الدین زکریا یونیورسٹی سے شروع ہونے والا یہ روٹ ، بوسن روڈ ، ہمایوں روڈ ، دولت گیٹ ، حافظ جمال روڈ ، بی۔(جاری ہے)
سی۔
جی چوک ، وہاڑی روڈ سے ہوتا ہوا چوک کمہاراں پر ختم ہوتا ہے جس کے لئے 21 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 14 فلائی اوررز پر جبکہ 7 زمینی ہیں۔ٹیکنیکل ایڈوائزر میٹرو پراجیکٹ ملتان ، صابر خان سدوزئی کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ میں ساڑھے 12 کلومیٹر لمبا پل بھی شامل ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے پلوں کی لمبائی 8 کلومیٹر ہے اور کونٹم آف ورک زیادہ ہے -میٹرو روٹ کے ارد گرد سو کے قریب سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جبکہ دفاتر بھی موجود ہیں 28 ارب 88 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے اس منصوبے کے ٹریک اور بس ڈپو کے لئے مجموعی طور پر 265 کینال اراضی خریدی گئی۔ میٹرو روٹ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جو شام کے وقت بہت دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔ میٹرو پراجیکٹ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مکمل ہونے والے پہلے فیز میں چلنے والی 35 بسوں میں روزانہ 95 ہزار سے زائد افراد سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، پنشن اصلاحات پر تجاویز طلب کی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں کی وفات پر تعزیت
-
ٹیکس اصلاحات وقت کی ضرورت، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،محمد اورنگزیب
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی وفاقی وزراءکے ..
-
دہشتگردوں اور سہولتکاروں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
غزہ میں فائر بندی غیر یقینی، رفح میں اسرائیلی کارروائی جاری
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.