کاروباری ہفتے کے دوسرے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید تیزی
میاں محمد ندیم منگل 24 جنوری 2017 12:11
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) کاروباری ہفتے کے دوسرے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے کے بعد 50 ہزار 49 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے آغاز پر آئل، کیمیکل، فرٹیلائزرز اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹرن اوور مثبت دکھائی دیا تاہم کاروباری افراد کی جانب سے شیئرز کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے سیلنگ پریشر بڑھ گیا اور بعدازاں 233 پوائنٹس تنزلی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس کم ہوکر 49 ہزار 930 کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق اگر آج دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوتا ہے تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی ایک نئی ریلی متوقع ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ چینی کنسورشیم نے گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص خریدے تھے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 40 فیصد شیئرز کی فروخت کے لیے عالمی سرمایہ کاروں سے بولیاں طلب کی تھیں، اور چینی کنسورشیم نے 28 روپے فی شیئر کے حساب سے سب سے زیادہ بولی دی تھی، جس کا تخمینہ 85 کروڑ ڈالر یا 8 ارب 96 کروڑ روپے لگایا گیا۔
رواں ماہ اس خریداری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، اس موقع پر وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور شنگھائی کنسورشیم کے درمیان معاہدے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو عالمی سطح پر پہچان مل چکی ہے اور عالمی ادارے پاکستانی منڈیوں کی بہتری کے معترف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.