کا شتکار بہاریہ فصل کی کا شت 15جنوری سے شروع کردیں،زرعی ماہرین

منگل 24 جنوری 2017 15:21

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ مکئی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے غلہ داراجناس میںبڑی اہمیت کی حامل ہے پاکستان میںرقبہ کے لحاظ سے گندم اورچاو ل کے بعدمکئی تیسر ے نمبرپرکاشت ہونے والی فصل ہے جبکہ فی ایکڑاوسط پیداوارمیںپہلے نمبرپرہے۔ مکئی کی ایک سال میںدوکامیاب فصلیں کاشت کی جاتی ہے۔

ایک موسم خریف میںاوردوسری موسم بہارمیںجس سے غلہ کی پیداوارمیںخاطرخواہ اضافہ ہوتاہے ۔ماہرین نے کاشت کاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ بہاریہ فصل کی کا شت 15جنوری سے شروع کردیں فصل کی کا شت کیلئے بھاری میرازرخیززمین کاانتخاب کریں اگرزمین سخت تہ موجودہوتو اسے گہراہل چلاکرتوڑلیں زمین کی بہترتیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والاہل چلانے کے بعدتین سے چار مرتبہ عام ہل چلاکرسہاگادیں ا س کے بعدکھیت کوچھوٹے کیاروںمیںتقسیم کرکے روانی کریں اوروترآنے پردوسے تین مرتبہ ہل چلاکرسہاگادے دیں۔

(جاری ہے)

سنگل روکاٹن ڈرل یا پلانٹر کے ذریعے کاشت کیلئے شرح بیج 12سے 15کلوگرام فی ایکڑجبکہ وٹوںپرکاشت کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑصحت مندبیماریوں سے پا ک اورزہرآلودبیج استعمال کریں ۔بہاریہ مکئی کی اچھی پیداوارکیلئے صدف گولڈن ساہیوال 2002اورہائیبرڈاقسام ا یف ایچ 421اورایف ایچ 810کاشت کریں بہاریہ مکئی کی سیدھی قطاروں میں کریں قطاروں کادرمیانی فاصلہ سوا2فٹ سے اڑھائی فٹ رکھیںفی ایکڑ پودوں کی تعداد 34ہزارسے 40ہزار جبکہ اڑھائی فٹ قطاروں کے باہمی فاصلہ کی صورت میںیہ تعداد 31ہزارسے 36ہزارہوگی۔