ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

جمعہ 26 اپریل 2024 14:51

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری حتمی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں دالوں کی درآمدات پر 495.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.02فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر590.15 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا، مارچ میں دالوں کی درآمدات پر54.023 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 49.07 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 75.30 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات پر748.045 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اشیا خوراک کی مجموعی درآمدات کاحجم 5.682 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.393 ارب ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :