وفا قی وزیر داخلہ کے حکم پر اسلام آبادسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ انسداد ڈکیتی ونگ کی کارروائی
وزارت داخلہ سے ڈسمس شدہ سابقہ نائب قاصد اپنے آپ کو وزارت داخلہ کرائسس منیجمٹ سیل کا ڈائر یکٹر ظاہر کرکے لوگو ں سے نوکری کے عوض لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار جعلی سروس بکس 07 عدد و پوسٹنگ ٹرانسفر آرڈر کی ایک ایک کاپی برآمد،ملزم کامجا ز عدالت سے چار یو م ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا
منگل 24 جنوری 2017 21:54
(جاری ہے)
ملزم کے قبضہ سے ملازمان کو نوکری کے لیے جاری کیے گیے جعلی سروس بکس 07 عدد، سیکورٹی کارڈ،وزارت داخلہ، 02 عدد سروس کارڈ ، فوٹو کاپی 01 عدد، Appointment لیٹر 03 عدد، شوکاز نوٹس و پوسٹنگ ٹرانسفر آرڈر کی ایک ایک کاپی برآمد کر لی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم بالا نے ذیل واردات ہائے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ وزارت داخلہ کا سابقہ نائب قاصد ہے جو کہ جنوری 2015 ء میں ملازمت سے برخاست /ڈسمس ہو چکا ہے جس نے اپنے آپ کو ڈائریکٹر کرائسس سیل ظاہر کرکے نوکری دینے کے عوض مختلف لوگوں سے مختلف رقوم ایک لاکھ دس ہزار سے لے کر تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے فی کس لئے اور ان کو جعلی Appointment لیٹر برائے مختلف پوسٹس جاری کئے اور اپنا دفتر چھٹہ بختاور میں ایک مکان لے کر بنایا اور میز کرسیاں لگا کر لوگوں کو ادھر ہی مختلف ذمہ داریاں سونپیں جس کی بابت ان جعلی سروس بک تیار کی گئیں ان عارضی سیکیورٹی پاس دئیے گئے پوسٹنگ/ٹرانسفر آرڈر اور شو کاز نوٹسز بھی جاری کئے جاتے، دفتر میں مختلف عہدیداروں کی مہریں بھی بنایے گئیں اور اسلام آباد /راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شراب فروشوں،اسلحہ ڈیلرز اور بروتھل ہاوسز کی بابت ڈیوٹی لگائی کہ ان کی تفصیلات حاصل کریں۔ ملازمین کو تنخواہیں AGPR سے بل منظور ہونے کے بعد ادا ہونے کا بتایا گیا۔ وہاں دفتر باقاعدہ معمول کے مطابق مختلف شفٹوں میں چلایا گیا حسب الحکم افسران بالا سپیشل ٹیم نے مذکورہ جعلی ڈائر یکٹر کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا متاثرین کی ایک بڑی تعداد سامنے آرہی ہے ملزم کے خلاف کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جارہی ہے مقدمہ تھا نہ شہزاد ٹاون میں درج کر کے ملزم کا مجا ز عدالت سے چار یو م ریما نڈجسما نی حا صل کر لیا۔مزید تفتیش جا ری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.